یو اے ای میں چہرہ، ہاتھ، رحم اور آنت کی پیوندکاری کی توسیع کا اعلان
ہیات پروگرام کے تحت آئندہ مرحلے میں قرنیہ، ہڈی، جلد اور دل کے والو سمیت مزید ٹشوز کی عطیہ کاری بھی شامل کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے پیوندکاری کی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہیات پروگرام کے اگلے مرحلے میں چہرہ، ہاتھ، بازو، رحم اور آنت کی پیوندکاری کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ قرنیہ، ہڈی، جلد اور دل کے والو کی ٹشوز کی عطیہ کاری کا بھی منصوبہ ہے۔ وزارت کے مطابق سرکولیٹری ڈیتھ کے بعد بھی عطیہ کاری کا نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ غیر انسانی اعضاء جیسے جانوروں کے اعضاء اور تھری ڈی بائیو پرنٹنگ سے تیار کردہ اعضاء کے لیے بھی قانونی فریم ورک بنایا جا رہا ہے۔ ان اعضاء کے استعمال کے لیے لائسنس، طبی و لیبارٹری ٹیسٹنگ، حیاتیاتی مطابقت اور مریض یا قانونی نمائندے کی تحریری اجازت لازمی ہو گی۔ اسپتالوں میں خصوصی یونٹس قائم کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ یہ خبر ای آر اے نیوز گلف نے دی ہے۔